خبرنامہ

مدارس کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ محکمے اور نیکٹا مل کر کام کر رہے ہیں، مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان

شہد کی مکھیوں کی عدالت

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مدارس اصلاحات کا عمل تیز کرے گی، مدارس کے طلباء کو بھی قومی زندگی میں برابر کے مواقع ملنے چاہئیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے متعلقہ محکمے اور نیکٹا مل کر کام کر رہے ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شاہزیب درانی، مولانا عبدالغفور حیدری اور بہرمند تنگی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سب سے زیادہ 689 اور ملک کے دیگر علاقوں میں 176 مدارس رجسٹر ہوچکے ہیں۔ مدارس کے طلباء کو بھی قومی دھارے میں لانے، تعلیم، ملازمت اور قومی زندگی میں کردار ادا کرنے کے لئے ریاست اقدامات کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تبدیلی کا وژن یہ ہے کہ سب کو برابر کے مواقع ملنے چاہئیں اور مدارس کے بچے بھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں ملازمتیں دینے کے لئے اصلاحات کی جائیں گی اور مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے گا