خبرنامہ

مریضوں کے علاج میں کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کا بیان

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن)وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور علاج میں کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، گذشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے کیس کم رپورٹ ہوئے ہیں اور زیادہ تر کیسز دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے داخلی اور بیرونی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کھڑے پانی کے ذخائرکو کیمیائی مواد کی مدد سے صاف کیا جاسکے جبکہ مرض کے حامل ڈینگی مچھر کی نگرانی ڈینگی لاروا کے افزائش نسل کے مقام کو ہاتھ سے تباہ کرنا داخلی نگرانی میں شامل ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے وائرس پر قابو پانے کیلئے افرادی قوت اور وسائل کا بھر پور استعمال کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وباء پر قابوپالیا گیا ہے اور ڈینگی کے وائرس کو پھیلنے نہیں جانے دیا گیا۔