خبرنامہ

مسلم لیگ (ن) نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 227C (a) میں فائلراور نان فائلر کے لئے پائے جانے والے ابہام کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا

ن لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 227C (a) میں فائلراور نان فائلر کے لئے پائے جانے والے ابہام کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ مریم اورنگزیب،شیزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم،شائستہ پرویز ملک اور دیگر کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 227C(a)کے تحت ایک عام آدمی جو نان فائلر ہے اس کا قانون کے تحت رکشہ بھی نہیں خرید سکتا جبکہ دیگر نان فائلر اپنی مرضی کی گاڑیاں اپنے نام سے خرید سکتے ہیں اور رجسٹرڈ بھی کراسکتے ہیں۔ اس دہرے معیار کی وزیر خزانہ وضاحت فرمائیں۔