خبرنامہ

ملکی حالات احتجاج کے متحمل نہیں‘عمران احتجاج ملتوی کردیں‘پرویز رشید

اسلام آباد(ملت+آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کی حساس صورتحال احتجاج کی متحمل نہیں،عمران خان احتجاج کو کسی اور روزپر رکھیں،ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والے ہر کلبھوشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں،حکومت کے جرات مندانہ اقدامات سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین کیطرف میلی نظر سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ہفتہ کوعمران خا ن کے احتجاج کے اعلان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان احتجاج کو کسی اور وقت کیلئے رکھیں،ملکی حساس صورتحال احتجاج کی متحمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018تک عمران خان کو حکومت کا تختہ الٹنے کا مواقع ملتے رہیں گے،ہر وقت جنگی جنون کو خود پر سوار رکھنا سیاسی قیادت کے شایان شان نہیں ہے کیونکہ سیاسی مفاد کو ترجیح دینے کے اقدام کو قوم اچھا نہیں سمجھتے،ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والے ہر کلبھوشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے جرات مندانہ کردار سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،کسی کو بھی پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھنے دیں گے،اسلام آباد کی بندش ممکن نہیں،کوئی تحریک انصاف کو ایسا نہیں کرنے دیگا