خبرنامہ

ملک کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے: عابد

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی) وزیر مملکت بجلی و پا نی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پاکستانی شہری ہیں جو جب چا ہیں وطن واپس آ سکتے ہیں وہ جلا وطن نہیں نہ ہمیں اس سے کو ئی خطرہ ہے، پیپلز پارٹی کی الیکشن کمپئن شروع کریں 2018میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے، مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدا لت میں جا ئے گی ،وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ویژن کے مطا بق 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرکے ملک کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، 2022تک 30ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دیں۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پا کستان کے لیے ترقی کی را ہیں کھول دے گا جو پاکستان سمیت اس خطے کی تقدیر بدل دے گا ۔پا کستان اس خطے کا ٹا ئیگر بن جا ئے گا۔ اسی وجہ پا کستان کے دشمنوں کی نیدیں حرام ہو گئی ہیں۔ انہیں یہ منصو بہ ایک آنکھ نہیں بھا تا۔ دشمن پا کستان میں اس منصو بے کو ثبوٹاژ کر نے کا کو ئی موقہ ہا تھ سے نہیں جا نے دیتا مگر یہ منصوبہ ہر حال میں مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک پر عمران خان اینڈ کمپنی کا شور و غو غا جھوٹ پر مبنی ہے آج تک پا گل خان عدالت میں کو ئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔عدا لت میں پی ٹی آئی کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر دا خلہ چوہدری نثار پوری توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انکی مثبت پا لیسیوں کی وجہ سے پا کستان میں دہشت گردی 90فیصد ختم ہو ئی اور دہشت گردوں کا خا تمہ ہوا انکا کسی دہشت گرد تنظیم سے کا ئی رابطہ نہیں ہے کسی کی الزام تراشی سے کو ئی جماعت دہشت گرد تنظیم نہیں بن جا تی انہوں نے کہا پر امن پا کستان وزیر اعظم میاں نواز شریف کا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا اور غیر ملکی سر ما یہ کار پا کستان آ رہے ہیں ۔