خبرنامہ

موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بے نظیربھٹوانکم سپورٹ پروگرام کیلئے ریکارڈ 124ارب روپےمختص کئے ہیں

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہبود اور ان کی مالی معاونت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ریکارڈ 124ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ گزشتہ 10 سال میں اس پروگرام کے ذریعے 5,089,503 مستحق افراد کی امداد کی گئی ہے۔وزرات خزانہ کی دستاویز کے مطابق سال 2009-10 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 70ارب روپے مختص کیے گئے تھے جوکہ ابتدا ئی سال 2008-09 کے مقابلے میں رکھی گئی رقم سے 36 ارب روپے زیادہ تھے۔ بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سال 2010-11 میں 50 ارب روپے مختص کیے گئے جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ارب روپے کم تھے ۔سال2011-12میں بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 50 ار ب روپے رکھے گئے اور سال 2012-13 میں اس پروگرام کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سال 2013-14 کیلئے 75ارب روپے مختص کیے گئے۔بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سال 2014-15 میں 97 ارب روپے مختص کیے گیے جبکہ سال 2015-16میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 102ارب روپے مختص کیے گئے ۔اسی طرح سال 2016-17میں بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 115ارب روپے رکھے گئے اور سال 2017-18 کیلئے 121ارب روپے رکھے گئے ۔موجودہ تحریک انصاف کی حکومت میں بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سال 2018-19 میں 124ارب روپے رکھے گئے ہیں جوکہ سابق سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔وزرات خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں بے نظیر بھٹو پروگرام مالی امداد سے 44,463مستحق افراد نے استفاد ہ کیاہے جبکہ فاٹا کے 140,832افراد کی امداد کی گئی ہے۔اسی طرح پنجاب میں 1743,877افراد کو بے نظیر بھتو انکم سپورٹ سے امداد دی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق آزاد جموں اینڈ کشمیر کے 97,593افراد کو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے امداد دی گئی ہے جبکہ خبیر پختونخواہ کے579 1,083,مستحق افراد کی امداد کی گئی ہے۔بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے بلوچستان کے 202,216 افراد کی امداد کی گئی ہے جبکہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے سندھ 1,768,896 مستحق افراد کوامداد دی گئی ہے ۔اسی طرح وفاق کے 8,047افراد کو بے انکم بے نظیربھٹو پروگرام سے امداد دی گئی ہے۔مجموعی طورپربے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے 5,089,503افراد کو 10سال میں امداد دی گئی ہے۔