خبرنامہ

نوازشریف2018نہیں 2023تک وزیراعظم رہیں گے،طلال چوہدری

اسلام آباد(ملت+آئی این پی )مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کپتان ہوش میں آجائیں یہ 2016ہے،اسلام آباد کھلا ہے اور رہے گا،محمد نوازشریف2018نہیں 2023تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔پیر کو عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پہلے رات کو مدہوش رہتے تھے اب دن کو بھی ہوش کھونے لگے ہیں وہ ہوش میں آجائیں یہ 2016ہے،اسلام آباد کھلا ہے اور کھلا رہے گا اسے کوئی مائی کا لال بند نہیں کرسکتا جو ایسا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تنہائی کا شکار ہیں،وزیراعظم کے ترقیاتی کاموں سے خان صاحب پریشان ہیں کیونکہ اگلی باری بھی مسلم لیگ (ن) کی ہے اور نوازشریف انشاء اللہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے اور 2023تک وزیراعظم رہیں گے،خان صاحب انتظار ہی کرتے رہیں گے۔