خبرنامہ

نواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔احسن اقبال

نواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔احسن اقبال

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے چاہے کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو اس ملک کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کر سکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈو مور کہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ بس بہت ہوچکا اب نو مور نومور، جس قانون کی بھٹو نے منظوری دی تھی ہم نے کل اسے دوبارہ منظور کیا، ایوب خان نے سیاسی جماعتوں کا گلا گھوٹنے کیلیے آئین میں ترمیم کی، مگر بھٹو کی حکومت نے ایوب خان کے اس کالے قانون کو ختم کیا، تاہم پرویز مشرف نے پھر وہی کالا قانون متعارف کرا دیا، اور نیب کے قانون کو بھی انتقامی کاررروائی کیلیے استعمال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے حافظ احمد اقبال کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور احسن اقبال نے اپنے پوتے کا نام سلمان احسن رکھا ہے۔

احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نارووال ضلع کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔