خبرنامہ

شیر کون ، گیدڑ کون: سعد رفیق پھٹ پڑے

شیر کون ، گیدڑ کون: سعد رفیق پھٹ پڑے

نواز شریف شیر کی طرح بہادر، عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے: سعد رفیق

عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کوٸی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے، نواز شریف کسی دھمکی دباؤ اور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجود عدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا-

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان ڈیرہ غازی خان کی جیل میں 5 دن نہیں کاٹ سکے جبکہ نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی –

سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رہے ہیں ؟ بد زبانی نہیں کرنا چاھتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

……………..

تمام دیہات کو گیس کی فراہمی مکمل ہو جائے گی، شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پارلیمانی امورکے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ 4برسوں میں حلقہ این اے 57کے 100سے زیادہ دیہات کو گیس کی فراہمی کی گئی ہے جس پر اربوں روپے کی لاگت آئی ہے۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2018ء کے اختتام تک میرے حلقہ انتخاب کے تمام دیہات کو گیس کی فراہمی مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل حضرو کے 8 دیہات کو گیس کی فراہمی کے لئے پائپ لائنز بچھانے کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور ان دیہات کو گیس کی فراہمی جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس علاقہ کے لے ہماری کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری محکہ باوقار انداز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ذمہ دار ہے۔