خبرنامہ

نواز شریف عمران کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے‘ انور بیگ

عمران خان کو ابھی سیاست نہیں آتی وہ سیاسی میدان کو کھیل کا میدان ہی سمجھ رہے ہیں اس لئے وہ سیاست میں آگے کی بجائے پیچھے جا رہے ہیں‘ انٹرویو
لاہور(ملت+آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کر لے‘ نواز شریف ان کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے‘ عمران خان کو ابھی سیاست نہیں آتی وہ سیاسی میدان کو کھیل کا میدان ہی سمجھ رہے ہیں اس لئے وہ سیاست میں آگے کی بجائے پیچھے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ نہ صرف وزیراعظم نواز شریف بلکہ ن لیگ کی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور عام انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے جن میں بھی ن لیگ ہی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے یہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں اور ان کو اس آپشن میں بھی ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑیگا۔