خبرنامہ

نیشنل ہائی وےاتھارٹی نے ملک بھرمیں مسافروں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن شروع کردی

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں مسافروں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن شروع کی ہے۔ ابتدائی طو پر ایپلی کیشن اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے تیار کی گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اب مسافر اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹول پلازہ اور ٹول ٹیکس، روڈ سیفٹی گائیڈ لائن اور موٹروے پولیس کے بارے میں رہنمائی، این ایچ اے کی پراجیکٹس کی تفصیلات اور موٹرویز و ہائی ویز سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے بارے میں نقشہ جات کی تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔