خبرنامہ

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام سے طبی تعلیم اور تحقیق کے مزید مواقع میسر آئیں گے

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام سے طبی تعلیم اور تحقیق کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید ، وائس چانسلر میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزکی سربراہی میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کے تعلیم کے شعبے میں مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ صحت کے شعبے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دور دراز اوردیہی علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کو مراعات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات تک رسائی با آسانی میسر ہو۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ معیار تعلیم بہتر کرنے اور ملک بھر میں اس کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی کے قیام میں پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنے بھر تعاون کی یقین د ہانی کرائی۔