خبرنامہ

نیوٹیک نے ملک کے اندر اور باہر ہنرمند افرادی قوت کی طلب پوری کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں،وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ نیوٹیک نے ملک کے اندر اور باہر ہنرمند افرادی قوت کی طلب پوری کرنے کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کسی بھی ملک کی معاشی نمو میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ نیوٹیک بین الاقوامی مارکیٹ کے معیار کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور مختلف شعبوں میں منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔