خبرنامہ

ن لیگ: تمام عہدیداران اور کارکنا ن صوبائی قیادت کے دست وبازو ہیں

مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ بندی نہیں ،
مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اوررکن کونسل وزیر اخلاق کی میڈیا سے گفتگو
سکردو (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اوررکن کونسل وزیر اخلاق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے تمام عہدیداران اور کارکنا ن صوبائی قیادت کے دست وبازو ہیں اور رہیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک سال ریکارڈ کارکردگی دیکھایا ہے اور انشا ء اللہ پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے ان کا کہنا تھا کہ مردہ اور زیر تعمیر منصوبوں پر تختیاں لگانا ہماری مجبوری ہے کیونکہ سابق حکومت نے تمام پراجیکٹ کو ادھورا چھوڑدیا اور ہم ایک ایک کرکے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں اس لئے ہمارے دور میں ہی جو منصوبہ تکمیل کو پہنچتا ہے اس پر ہماری تختیاں لگانا کوئی عیب والی بات نہیں ہے ۔گانچھے میں مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اخلاق کا کہنا تھا کہ گانچھے الگ ضلع ہے وہاں کے حالات میں زیادہ واقف نہیں ہوں البتہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے اندر کہیں پر بھی اختلاف نہیں ہے اور ہر ایک صوبائی قائدین کے مکمل تعاون سے پارٹی کو فعال کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں اور مسلم لیگ ن پورے جی بی پر آئیندہ بھی راج کرتی رہے گی ۔