خبرنامہ

وزارت منصوبہ بندی واصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ 62 لاکھ روپے جاری کر دیئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک22 کروڑ 62 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 64کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے سویابین کراپس کے لئے 36 لاکھ، گوادر میں جانوروں کے الگ سٹیشن کے قیام کے لئے 72 لاکھ، گلگت بلتستان میں ٹراؤٹ کیج فارم کے قیام کے لئے 43 لاکھ، مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 2 کروڑ، پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔