خبرنامہ

وزیراعظم بوسنیا سے وطن واپس روانہ

سراجیوو: (بوسنیا) : (ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت کے تین روزہ سرکاری دورہ کے بعد جمعرات کو یہاں سے وطن روانہ ہوگئے۔ سراجیوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر کی الوداعی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم نے سراجیوو میں اپنے قیام کے دوران بوسنیا ہرزیگووینا کی قیادت اور پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم نے بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ رئیس العلماء سے بھی بات چیت کی۔