خبرنامہ

وزیراعظم نےنیشنل ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب

اسلام آباد:(ملت+ آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کا جائزہ اجلاس 18اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،انٹیلی جنس چیفس شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیپ عملدرآمد سے متعلق صوبوں کو دیئے گئے اہداف کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔(خ م)