خبرنامہ

وزیراعظم کا استنبول دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترک صدرطیب رجب اردوان کوٹیلی فون کرکے استنبول دھماکوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے بیہمانہ واقعہ کی شدیدمذمت کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور ترکی کی مشترکہ دشمن ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی میں ترک بھائیوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس بھی کیا۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف ترک عوام کے ساتھ ہے۔