خبرنامہ

وزیراعظم کے کشمیر پر نمائندہ خصوصی محسن شاہ نواز رانجھا کا ترک جریدے کو انٹرویو

استنبول (ملت+آئی این پی)وزیراعظم میاں نوازشریف کے کشمیر پر نمائندہ خصوصی برائے ترکی بیرسٹرمحسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے انسان سوز رویوں پر ہمارے ساتھ آواز بلند کرے،بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر آنسوگیس شیلوں اورپیلٹ گنز سے حملے انتہائی شرم ناک قدم ہے،بھارت عالمی انسانی حقوق کے خلاف کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہاہے،برادر ملک ترکی نے ہمیشہ پاکستا ن کا ساتھ دیاہے کشمیر کے معاملے پر بھی چاہتے ہیں کہ ترکی اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھر پور حمایت جاری رکھے۔وہ پیر کو استنبول میں ترک خبر رساں ادار ے کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں 11سالہ جنید احمد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس ہوا،ایک معصوم بچے کا کیا قصور ہو سکتا ہے۔بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں تشدد اورکرفیو کے باعث کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کے انسان افسوز رویوں پر ہمارے ساتھ آواز بلند کرے،بھارت عالمی انسانی حقوق کے خلاف کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہاہے،بھاررتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر آنسوگیس شیلوں اورپیلٹ گنز سے حملے انتہائی شرم ناک قدم ہے ، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے سنگین ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ برادر ملک ترکی نے ہمیشہ پاکستا ن کا ساتھ نبھایاہے،پاک ترکی دوستی ایک مثال ہے،کشمیر کے معاملے پر بھی چاہتے ہیں کہ ترکی اقوام متحدہ میں پاکستان کی بھر پور حمایت جاری رکھے۔پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرمسئلہ کشمیر کا حل چاہتاہے۔عالمی بردری اور دوست ممالک اقوام متحدہ پر زور دیں کہ اپنی قرادادوں پر عمل کرائے۔