خبرنامہ

وزیرداخلہ کسی سے کم فٹ نہیں

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ آپ سے کسی طور پر بھی کم فٹ نہیں بعد میں کبھی پولیس لائن آؤں گا تو جوانوں کے ساتھ دوڑ لگا کر مقابلہ کروں گا۔پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کرسی منگوالی اور کچھ وقت کھڑے رہے اور کچھ دیر کیلئے کرسی پر بیٹھے تاہم جب وہ تقریر کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو انہوں نے وضاحت کی کہ کرسی اس لئے منگوائی ہے کہ گذشتہ دنوں میری سرجری ہوئی تھی ۔انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وزیرداخلہ آپ سے کسی طور پر بھی کم فٹ نہیں بعد میں کبھی پولیس لائن آؤں گا تو جوانوں کے ساتھ دوڑ لگا کر مقابلہ کروں گا۔ پولیس کے جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وزیرداخلہ آپ سے کسی طور پر بھی کم فٹ نہیں بعد میں کبھی پولیس لائن آؤں گا تو جوانوں کے ساتھ دوڑ لگا کر مقابلہ کروں گا۔(خ م+آچ)