خبرنامہ

وزیر اعظم (آج)بین الاقوامی نمائش ایکسپو2016کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف (آج) منگل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے‘ بین الاقوامی نمائش ایکسپو2016کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف (آج) منگل کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے موقع پر وہ کراچی میں منعقدہ دفاعی ساز وسامان سے متعلق بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2016 کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ میں گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی آپریشن اور ہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بننے والے گرین لائن بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ (ن غ)