خبرنامہ

وزیر اعظم مجھے کانفرنس پر قانونی مشاورت کیلئے ساتھ لیکر گئے تھے،اکرم شیخ

اسلام آباد(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مجھے کانفرنس پر قانونی مشاورت کیلئے ساتھ لیکر گئے تھے جوانسداد دہشتگردی کے موضوع پر ہورہی تھی ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کوسپریم کورٹ کے باہرصحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحافی کے سوال کہ آپ قطر ی شہزادہ حمد بن جاسم الثانی کے خط کے حوالہ سے مشاورت کیلئے وزیراعظم کیساتھ سعود ی عرب گئے تھے یا عمرہ کیلئے ؟کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عمرہ کرنے کیلئے نہیں گیا تھابلکہ وزیراعظم مجھے انسداد دہشتگردی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس پر قانونی مشاورت کے لیے ساتھ لے کر گئے تھے ، میں مزدور آدمی ہوں، کام ختم ہونے پر واپس پہنچ گیا ہوں۔کانفرنس پر قانونی مشاورت کیلئے ساتھ لیکر گئے تھے: اکرم شیخ