خبرنامہ

وزیر اعظم نوازشریف 14اپریل کو جیکب آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جیکب آباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف 14اپریل کو جیکب آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،مسلم لیگ ن ضلع جیکب آبادکے صدر محمد اکرم ابڑ ونے صحافیوں کو بتایاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف 14اپریل کو جیکب آباد کے نمائش گرا?نڈ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور وہ جیکب آباد کی ترقی کے لیے میگاپروجیکٹ کا بھی اعلان کریں گے ،انہوں نے بتایاکہ جیکب آبادمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام ،500بیڈ پر مشتمل اسپتال ،گیس پائپ لائین ،ضلع بھر میں سڑکو ں کاجال بچھانے سمیت ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیاجائے گا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں شہرکے کئی اہم مسائل شامل ہیں اورہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جیکب آباد کے مسائل کو حل کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جیکب آباد صحافیوں کے لیے صحافی کالونی کاقیام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اورصحافی کالونی کے لیے وزیراعظم کو یاداشت نامے میں مطالبہ بھی رکھاہے۔