خبرنامہ

وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر اہم سیاسی امور پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر اہم سیاسی امور پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ یہ اجلاس 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں نواز شریف کی زیر صدارت ہو گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم کشمیر اور دیگر سیاسی امور پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔