خبرنامہ

وزیر اعظم کا گوادر میں جلسہ سے خطاب میں 50 طلبا کو بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا اعلان

گوادر (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے گوادر میں جلسہ عام سے اپنے خطاب کے دوران گوادر کے 50 طلباء کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا اعلان کیا اور خوشگوار موڈ میں کہا کہ احسن اقبال کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو داخلہ دلوائیں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو گا۔ اگر وہ سرخرو ہو گئے تو انہیں سر پر تاج پہنایا جائے گا ۔ جمعرات کو گوادر میں وزیر اعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کے دوران گوادر کے 50 طلباء کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو میں وزیر اعلیٰ سے پوچھوں گا ۔ وزیر اعلیٰ مجھ سے پوچھیں گے اور پھر میں احسن اقبال سے پوچھوں گا۔ اگر احسن اقبال ایسا نہ کر سکے تو سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیسا ہو گا اگر احسن اقبال سرخرو ہو گئے تو انہیں سر پر تاج پہنایا جائے گا۔