خبرنامہ

وزیر اعظم کا گوادر میں قیام ،انتہائی مصروف دن گزارا

گوادر (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو گوادر میں انتہائی مصروف دن گزارا، جبکہ بدھ کی شب و ہیں قیام کیا اورسی پیک اور گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی عمل بھی جاری رکھا ،عمائدین سے بھی ملے ، مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے نئے ہدایات بھی جاری کیں، وزیر اعظم نے طویل عرصہ کے بعدرات گوادر میں میں گزاری ، مہمانوں کی بلوچی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی، وزیر اعظم نے ان کھانوں کی تعریف کی ۔ وفاقی وزراء لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، سینیٹر میر حاصل بزنجو، احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ، وزیر اعظم نے رات گوادر میں گزاری ان کی بلوچی کھانوں سے تواضع کی گئی اور ان کو گوادر کی کی ثقافت ، تاریخ اورمقامی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ، وزیر اعظم نے انتظامیہ کو آبنوشی ، صحت وتعلیم سے متعلق بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کیں، وزیر اعظم گوادر میں موجودگی کے دوران اپنے ساتھیوں سے انتہائی خوشگوار میں گفتگو کر تے رہے اور انہوں نے پیش کیے جانے والے بلوچی کھانوں کی انتہائی تعریف بھی کی ۔ قبل ازیں وزیر اعظم پسنی کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے ان کا استقبال کیا ۔ ۔۔۔(م د+اع)