خبرنامہ

وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 4 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبوں کی ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 4کروڑ3 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں، منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے کے کے ایچ فیز II حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن (118.057 کلومیٹر) کی تعمیر کے منصوبے میں سی سی ای سی کے نظر ثانی شدہ حصہ کے لئے حکومت نے اب تک 50 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے جو رواں مالی سال کے دوران 22.8 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ اسلام آباد رائے کوٹ سیکشن فیز ون حویلیاں تھاکوٹ (120.12 کلومیٹر) کے لئے 50 کروڑ روپے، مکران کوسٹل ہائی وے سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے روڈ کی تعمیر کے لئے 4.43 ملین، گوادر میں سی پیک کے تحت 5میگاواٹ آر او پلانٹ کے لئے 50 کروڑ، سی پیک کے راستے پر آئی بی کے دفاتر بنانے کے لئے 2 کروڑ 8 لاکھ، گلگت بلتستان میں سی پیک کے روٹس پر جی تھری اور فور جی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 9 کروڑ70 لاکھ، گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 40 لاکھ، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر کے لئے 2کروڑ، برک واٹر کے لئے 3 کروڑ 88 لاکھ، وزارت ریلوے نے سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 3کروڑ 90 لاکھ،سی پیک ٹرانزٹ ٹریڈ پر سہولیات کی فراہمی کے لئے 24 لاکھ، گلگت بلتستان میں تجارت کی سہولیات کے لئے 60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔