خبرنامہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جمعہ کو چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریلوے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی غرض سے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستان ریلوے کے شعبہ میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے ریلوے سے متعلقہ منصوبوں میں چین کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریلوے کے حوالہ سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چینی سفیر نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ریلویز جاویدانور، پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب اکبر، سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی اور ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ بھی موجود تھے۔