خبرنامہ

پائیدار دیہی ترقی کیلئے ایف اے او کی خدمات قابل تحسین ہیںِ‘وزیراعظم

ہنگامی حالات میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اہم کردار ادا کیا ‘ عارضی نقل مکانی کرنیوالوں کی بحالی میں ایف اے او نے اہم کردار ادا کیا‘ تحفظ خوراک کے لئے ایف اے او کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے
وزیراعظم نواز شریف کی ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل ہوزے گرازیانوڈسلا سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار دیہی ترقی کے لئے ایف اے او کی خدمات قابل تحسین ہیںِ ‘ ہنگامی حالات میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے‘ عارضی نقل مکانی کرنیوالوں کی بحالی میں ایف اے او نے اہم کردار ادا کیا‘ تحفظ خوراک کے لئے ایف اے او کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم سے ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل ہوزے گرازیانوڈسلا نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے کہا کہ تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمے کے لئے ایف اے او کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور پاکستان میں پائیدار دیہی ترقی کے لئے ایف اے او کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہر ہنگامی حالت میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی میں بھی ایف اے او نے اہم کردار ادا کیا ہے اور تحفظ خوراک کے لئے ایف اے او کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اس دوران ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایف اے او خوراک سب کے لئے کے مقصد کے تحت کام کررہی ہے۔ تنظیم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو تنظیم کے جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔