خبرنامہ

پارلیمنٹ کا کشمیرکی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

خورشید ندیم

کشمیر میں ادویات اور اشیا خوردونوش کا قحط پڑ چکا ہے،اقوام متحدہ کشمیری زخمیوں کے لیے اقدامات کرے،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد عروج پر ہے کشمیری پاکستان کا پرچم لہرانے اور اس کے ساتھ دفن ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ، کمیٹی کی وزیر اعظم کے برہان وانی کو آزادی کا ہیرو قرار دینے کے موقف کی تائید
اسلام آباد (آئی این پی )کشمیر پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے27 اکتوبر کو ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کے ساتھ یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس صورتحال پر غور کے لئے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے اور کہاہے کہ ہم بھارت کی سندھ طا س معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے ، ہندوستان پاکستان کو کبھی تنہا نہیں کر سکتا۔بھارت کو اندازہ ہی نہیں کہ دنیا پاکستان کی جانب کتنا جھکاؤ کر رہی ہے۔ بھارت سی پیک سے خوفزدہ ہے، اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے اپنے چارٹر کی نفی کرنے کا نوٹس لے ۔منگل کو چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت کشمیر پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہواجس میں ممبران کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے مختلف ممالک بھیجے جانے والے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بھارتی دھمکیوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پرت تبادلہ خیال کیاگیا ۔کمیٹی نے موجودہ تمام صورتحال پر غورکیا مختلف ممالک میں مندوب بھیجنے کے فیصلہ کی کمیٹی نے تائید کی۔اجلاس کے اختتام پر مولا نا فضل الرحمان نے میڈیا کو بریفنگ دی اور کہاکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ کشمیر میں 80 روز ہو گئے کرفیو کو جس سے وہاں کی عوام کے کرب کا اندازہ بھی مشکل ہے ۔کشمیر میں ادویات اور اشیا خوردونوش کا قحط پڑ چکا ہے،اقوام متحدہ کشمیری زخمیوں کے لیے اقدامات کرے،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد عروج پر ہے۔کشمیری پاکستان کا پرچم لہرانے اور اس کے ساتھ دفن ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں براہان وانی کو آزادی کا ہیرو قرار دیا۔کمیٹی وزیر اعظم کے موقف کی تائید کرتی ہے اور آئندہ بھی اس موقف کے ساتھ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بھارت کی واٹر ٹریٹی معاہدہ کو ختم کرنے کی دھمکی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ٹریٹی کسی متبادل ٹریٹی کے ہونے کے بعد ہی منسوخ ہو سکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کمیٹی نے ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ان کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ا