خبرنامہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں

پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں

واشنگٹن (ملت آن لائن+اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملک باہمی مفاد میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی (وی سی یو) میں ظہرانے کی تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے امریکی حکام سمیت امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلیم، ثقافت، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور تعلقات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی فائدے کے لئے بہتر تعلقات قائم رکھیں گے ۔وی سی یومیں، سفیر نے ہیمفریری فیلوشپ پروگرام کے شرکاء کے ساتھ یونیورسٹی میں موجود پاکستانی طلباء کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ایسے تعلیمی پروگراموں کی تعریف کی جس نے نہ صرف عالمی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد کی اورطلبہ میں موجود صلاحیتوں کو بڑھایا۔ اس دوران پاکستانی سفیر چوہدری اعزاز نے پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کے ایسوسی ایشن آف امریکا (اے پی پی این اے) کے ورجینیا باب کے پروفیسروں سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے نامور پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان کے اصل پیشہ وروں کی کامیابی اور سب سے بڑی تنظیم کی تعمیر کے لئے اے پی پی اے کو مبارکباد دی ۔سفیر نے اس اہم شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکیوں نے امریکا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے رواداری، ہم آہنگی اور افہام و تفہیم جیسیاقدار کو فروغ دینے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔