خبرنامہ

پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں‘سپیکر قومی اسمبلی

یہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے ، دونوں ممالک اپنے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سماجی واقتصادی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ، کوئی ملک چھوٹا بڑا نہیں ، سب کو برابر سمجھتے ہیں ، سی پیک منصوبہ لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیا گیا ، سی پیک کا حتمی مقصد اقتصادی ترقی کا حصول ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر منصوبوں کی طرح سی پیک بھی تعاون اور شمولیت کا کھلا نظریہ ہے یہ کسی تیسرے فریق کے خلاف منصوبہ نہیں ، پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں ، چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، عالمی اور علاقائی صورتحال کچھ بھی ہو دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی تعاون اوراعتماد کو برقرار رکھا ، ،30ارلی ہار ویسٹ منصوبوں میں سے 16مکمل ہو چکے ہیں ، ان پر مجموعی طور پر 14ارب ڈالر لاگت آئے گی ،چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے ، ہم پر امن ترقی کا عمل جاری رکھیں گے،چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پرمنعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب ،ستقبالیے میں سینئر عسکری اور سول حکام اور سفارتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت
ون روڈ ون بیلٹ تصور مستقبل کے لئے بہتر امید ہے ،سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آئی این پی )چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے ، دونوں ممالک اپنے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سماجی واقتصادی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ، کوئی ملک چھوٹا بڑا نہیں ہم سب کو برابر سمجھتے ہیں ، سی پیک منصوبہ لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیا گیا ، سی پیک کا حتمی مقصد اقتصادی ترقی کا حصول ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر منصوبوں کی طرح سی پیک بھی تعاون اور شمولیت کا کھلا نظریہ ہے یہ کسی تیسرے فریق کے خلاف منصوبہ نہیں ، پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، دونوں ممالک کے عوام نہ صرف دوست بلکہ بھائی بھائی ہیں ، پاک چین دوستی ہمارے دلوں میں جڑیں پکڑ چکی ہے ، چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، عالمی اور علاقائی صورتحال کچھ بھی ہو پاکستان اور چین نے ہمیشہ باہمی تعاون ، اعتماد اور حمایت کی فضا کو برقرار رکھا ،30ارلی ہار ویسٹ منصوبوں میں سے 16مکمل ہو چکے ہیں ، ان پر مجموعی طور پر 14ارب ڈالر لاگت آئے گی ، ان منصوبوں نے پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں ۔، چین نے گزشتہ67سالوں میں بہت زیادہ اور تیز تر ترقی کی ،چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے ، ہم پر امن ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ۔ منگل کو یہاں چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پر چینی سفارتخانے کی جانب سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ، یہ دن یکم اکتوبر کو منایا جائے گا ، استقبالیے میں سینئر عسکری اور سول حکام اور سفارتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کی ۔تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی تھے جبکہ اس میں چینی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب کے اہم شرکاء میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، ریاستی اور سرحدی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان ، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اور سینیٹر مشاہد حسین سید بھی شامل ہیں ۔ تقریب کے آغاز میں چین اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا ، مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیز تر ترقی ، لوگوں کی سماجی واقتصادی ترقی کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں میں چین نے بہت زیادہ ترقی کی اور چین کی معیشت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔ چین اصلاحات کا عمل مزید گہرا کرے گا اور اسے آگے پھیلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پر اعتماد ہے اور وہ اپنی معیشت کی تیز تر ترقی کی رفتار کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین نے معاشی نشوونما اور طرز زندگی میں بہتری لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے اور چین کی تیزی سے ترقی ایک معجزہ ہے ، ہم پر امن ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ، ہم سمجھتے ہیں کہ چاہے کوئی ملک بڑا ہے یا چھوٹا سب برابر ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ باہمی مفاد کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے ، ہم پر امن تعاون کے لئے پانچ نکاتی اصولوں پر تمام ممالک سے تعاون اور دوستی چاہتے ہیں ، ہم نے دنیا میں امن اور ترقی کے لئے ٹھوس کردار ادا کیا ہے ۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کو پاک چین بے مثال دوستی کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیءں تاکہ ہمارے مشترکہ خوابوں کو تعبیر مل سکے اور مشترکہ منزل کا نصب العین حاصل کیا جا سکے ۔