خبرنامہ

پاکستان کی ترکی کے صوبہ ہکاری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔09اکتوبر(ملت+اے پی پی ) پاکستان نے ترکی کے صوبہ ہکاری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے صوبہ ہکاری کے ضلع سیمندلی میں دہشت گردی کے وحشایانہ عمل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،حکومت اور ترک عوام کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو دہشت گردی کیخلاف بہادری سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ترکی میں امن و استحکام اور اندرونی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ ترک بھائی عزم اور ہمت سے دہشت گردی کے ناسور پر قابو پالیں گے۔ترجمان نے کہا پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ مین ترکی کے ساتھ ہے۔