خبرنامہ

پاکستان کے معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے،موڈیز کی رپورٹ

نیویارک (ملت +آئی این پی)درجہ بندی کرنیوالے عالمی ادارے موڈیز نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے ‘پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے‘اگلے سال جون میں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 4.9 فیصد تک ہونے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درجہ بندی کرنیوالے عالمی ادارے موڈیزنے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستا ن کی معیشت بہترہورہی ہے ‘اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیزنے کہاکہ معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے کیونکہ پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ درجہ بندی کرنے والے ادارے کے مطابق اگلے سال جون میں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 4.9 فیصد تک ہونے کا امکان ہے جو 2008ء کے بعد سے تیز ترین شرح ہو گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال کے اختتام تک پھنے ہوئے قرضے جون 2016ء کے اختتام تک 11.1 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر مجموعی قرضوں کے 10 فیصد تک آ جائیں گے۔