خبرنامہ

پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا بی جے پی حکومت کا پاکستان کو ٹکڑے کرنا محض ایک دیوانے کا خواب ہے۔ پاکستان کو ٹکڑے کرنے کا بھارتی بنئے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا ہندو مسلم بھائی، بھائی کی صدا بلند کرنے والے اپنے ماضی اور حال پر نظر ڈالیں۔ بھارت میں موجود مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کا استحصال کیا جاتا ہے۔ چودھری نثار کا یہ بھی کہنا تھا بھارتی حکومت پاکستان پر نقطہ چینی کی بجائے اپنی شدت پسند تنظیموں پر توجہ دے۔ بھارت بلوچستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مداخلت اور اس کا اعتراف کر رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو اور دیگر بھارتی ایجینٹوں کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی اشتعال انگیزی اور مداخلت پر عالمی برادی کی خاموشی افسوسناک ہے۔