خبرنامہ

پاک چین تجارت کے فروغ کے لئے چین کا اعلیٰ سطحی کاروباری وفد رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد ۔ (ملت+اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی روابط اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے چین کا اعلیٰ سطحی کاروباری وفد رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران چینی وفد وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت، مختلف چیمبرز کے نمائندوں اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور دونوں ممالک کے کاروباری اور نجی شعبہ کو قریب لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔