خبرنامہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر 10 ہزار چینی اور 75 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں، سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 75 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے پاکستان آرمی کے 9,229 جوان اور سول آرمڈ فورسز کے دیگر 4,500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان ایک مثالی منصوبہ ہے، پاکستان میں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیاجا رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔ مذکورہ منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔