خبرنامہ

کرپٹ لوگوں کو نشان عبرت بنا دیاجائے‘: صدرمملکت

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر لکھی ہوئی تقریر کے بعد کرپشن پر زبانی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے ان کی بیخ کنی کی جائے‘ بدعنوان لوگ بے غیرت اور بے شرم ہیں جو کرپشن بھی کرتے ہیں اور سینہ پھیلا کر کھڑے بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین نیب اور گورنر سٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ اپنے اداروں کو کرپٹ لوگوں سے پاک کریں کیونکہ مختلف محکموں میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں ان محکموں میں نہیں ہونا چاہئے اور یہ تمام تقرریاں سابقہ ادوار میں کی گئی ہیں۔ نیب کے افسران بغیر کسی خوف کے اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کام کریں اﷲ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا۔ (ن غ/آ چ)