خبرنامہ

کیچڑ اچھالنے والے قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے،وزیراعظم

تربت:(ملت+آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار تک پہنچنے کیلئے عوام کی خدمت،تعمیر و ترقی ہی واحد راستہ ہے،جن کا کام کیچڑ اچھالنا ہو وہ قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے،کچھ لوگ نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرکے اقتدارتک پہنچنے کی کوشش کر تے ہیں،پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کون ان کی بہتر خدمت کر رہا ہے،3سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،پاکستان کے عوام اب2018میں فیصلہ کریں گے،آج کا پاکستان بہت بہتر ہے،پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے،اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،بلوچستان میں ترقی کا عمل مثالی ہے،نیا بلوچستان بن رہا ہے،تو سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے،ماضی میں بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔وہ بدھ کوسوراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان میں بے شمار دورے کیے ،بلوچستان میں ترقی کا عمل مثالی ہے،بلوچستان میں ترقی کے کئی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا،نیا بلوچستان بن رہا ہے،تو سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری پر کھربوں روپے لگ رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی یہاں کے عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے،پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے،سی پیک سے علاقے میں غربت و پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی،سڑک آئیگی تو صحت،تعلیم،صنعت اور زراعت ترقی کرے گی،اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے،بلوچستان میں کئی چراغ روشن ہورہے ہیں،سوراب ہوشاب روڈ علاقے کی ترقی کا چراغ ہے،ہر نئے راستے سے امید کا ایک نیا چراغ روشن ہوتا ہے،دہرانا نہیں چاہتا کہ ماضی میں بلوچستان کو کیوں ترقی سے محروم رکھا گیا،ماضی میں بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ تین سال پہلے بلوچستان کی ترقی کا سفر شروع کیا،ہم فیصلہ کیا ہے کہ تاریخ کو بدلیں گے،تعمیر پاکستان کا جو سفر شروع کیا اس میں بلوچستان سرفہرست ہے،بلوچستان میں ترقی کا خواب تعمیر میں ڈھل رہا ہے،صوبہ بلوچستان کو قدرت نے وسائل سے مالا مال کیا ہوا ہے،این85شاہراہ کی تعمیر و ترقی کے خواب کی تعبیر ہے،انہوں نے کہا کہ شاہراہ ملک کے شمال اور جنوب کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہوگی ،کوئٹہ اور گوادر کی مسافت 8گھنٹے پر آگئی ہے۔ یہ نیا پاکستان،5سال کے منصوبے کو سوا 2سال میں مکمل کیا ہے،منصوبے کی تعمیر کے دوران کئی شہادتیں ہوئیں،منصوبے کی تعمیر میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہداء کے نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے،آج پاکستان کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے،اللہ کا شکرگزار ہوں کہ بیشتر ترقیاتی منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے ،ماضی کی حکومتوں کو بھی بلوچستان کی ترقی دینے کا موقع ملا جو انہوں نے گنوا دیا،سڑک کی تعمیر سے کئی شعبے مستفید ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان کو کیا دینگے جو ایک سٹرک میں پوشیدہ امکانات کو نہیں دیکھ سکتے،عوامی خدمت کے راستے میں پر چل کر ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے،اقتدار تک پہنچنے کیلئے عوام کی خدمت سے تعمیر و ترقی ہی واحد راستہ ہے،جن کا کام کیچڑ اچھالنا ہو وہ قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے،ایسے لوگ نہ صرف اپنا چہرہ نہیں بلکہ معاشرہ کا چہرہ بھی گندا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں میں ہیجان پیدا کرکے اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کون ان کی بہتر خدمت کررہا ہے،پاکستان کے عوام اب 2018میں فیصلہ کریں گے،تین سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،آج پاکستان بہت بہتر ہے پورے ملک میں توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں،عالمی برادری پاکستان کو روشن امکانات کی دنیا کے طور پر دیکھ رہی ہے،ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی آئی ہے،2016کا پاکستان 2013کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوشحال ہے،پاکستانی معاشرے کی کچھ اقدار اور روایات ہیں،انصاف کی نظر رکھنے والے دیکھ سکتے ہیں کہ اب پاکستان کس قدر مختلف ہے،آواران سے لسبیلہ تک سڑک وفاق اور صوبائی حکومت مل کر تعمیر کرینگے،گوادر سے کراچی تک بوئنگ سروس شروع کرنے کا بھی جائزہ لیں گے،دعاگو ہوں اللہ پاکستان کے تمام ستونوں کو آباد رکھے۔وزیراعظم نے پنجگور سے پروم تک 40کلومیٹرطویل سٹرک تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم نے این85شاہراہ کا افتتاح کیا۔