خبرنامہ

گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان تعاون سے سی پیک میں اضافہ ہو گا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور چینی صوبے سنکیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔ گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ گلگت بلتستان اور چینی صوبے سنکیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے مابین تعلیم،صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون اور شرکت داری پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت پسماندہ علاقوں میں اپنے وسائل سے لوگوں کی زندگی کو بہتر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔