خبرنامہ

گورنر خیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعظم آزادکشمیر کی اسحاق ڈار کو ایوارڈ پر مبارکباد

اسلام آباد(ملت+آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا 2016کیلئے بہترین وزیرخزانہ کا ایواڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے میگزین ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے جنوبی ایشیاء کا 2016کیلئے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ کیلئے منتخب کیا تھا۔وفاقی وزیرزانہ کی جانب سے یہ ایوارڈ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں وصول کیا تھا۔