خبرنامہ

2013 میں پاکستان کے دیوالیہ قرار دینے کی تیاریاں ہورہی تھیں: احسن اقبال

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ قرار دینے کی تیاریاں ہورہی تھیں،2013میں حکومت کے معاشی بحالی کے نعرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،پاکستان معاشی بدحالی کے دور سے نکل چکا ہے،توانائی بحران پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے،2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی،رواں سال شرح نمو 5.2سے 5.5کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ2013میں دہشتگردی،توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا، 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ قرار دینے کی تیاریاں ہورہی تھیں،پاکستان معاشی بدحالی کے دور سے نکل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے،پاکستان جلد توانائی کی قلت پر بھی مکمل قابو پالے گا،2013میں حکومت کے معاشی بحالی کے نعرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،گذشتہ تین سال میں پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے،ماضی میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قراردیا جارہا تھا،2018تک 10ہزار میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوجائے گی،رواں سال شرح نمو 5.2سے 5.5کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔