خبرنامہ

2017کا پاکستان 2013کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے، آصف کرمانی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ 2017کا پاکستان 2013کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے،ترقی کرتا روشن اور خوشحال پاکستان لے کر 2018میں عوام کے پاس جائیں گے،عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ 2017کا پاکستان 2013کے مقابلے میں کئی گناہ زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے،ماجودہ دور میں معیشت نے تیز رفتار ترقی کی ہے،لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب پالیسیوں اور وژن کا نتیجہ ہے،ترقی کرتا روشن اور خوشحال پاکستان لے کر 2018میں عوام کے پاس جائیں گے،عمران خان کی سیاست جھوٹے الزامات اور تضادات کا مجموعہ ہے۔۔۔۔(خ م)