خبرنامہ

30ہزار میگاواٹ بجلی کی تقسیم کے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) حکومت کی طرف سے 30ہزار میگاواٹ بجلی کی تقسیم کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری نے حکومتی رپورٹ پر اطمینان کااظہار کردیا،سی پیک کے تحت ماحولیات کے تحفظ کے منصوبوں کی تیاری تیز کرنے کی سفارش کردی،بجلی تقسیم کرنے والے منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کردی گئی ہیں۔ منگل کوپاک چین اقتصادی راہداری پر پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں ہوا،وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی میرحاصل بزنجو،سینیٹر طلحہ محمود، اعجاز حسین جاکھرانی،سینیٹر شبلی فراز و دیگر ارکان شریک ہوئے،پیسکو حکام بھی صوبے میں سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق صوبائی اداروں کی استعداد کار پر بریفنگ کیلئے پیش ہوئے،صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی سی پیک کے تحت مختلف علاقوں میں بجلی گھر بنائے جائیں گے اور وفاق ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کیلئے فنڈز دے گا۔اجلاس میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے آگاہ کیا کہ 30ہزار میگاواٹ بجلی کی تقسیم کے منصوبوں 2018تک مکمل کرلیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔آئندہ اجلاس میں ماحولیات کے ملک پر کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔