خبرنامہ

46 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اور ریونیو میں 3ارب72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا،وزیرمملکت برائےمواصلات مراد سعید

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کےتحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، ماضی میں وزیراعظم اور وزرا عیاشیاں کرتے رہے وزارت مواصلات نے 46کروڑروپےکی ریکوری کی گئی اور ریونیومیں3ارب72کروڑروپےکااضافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان میں مزیدخوشحالی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پرعملدرآمد کیاجارہاہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کےتحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے، وزارت کی202گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور اداروں کو مضبوط کریں گے، وزارت مواصلات میں انٹرٹینمنٹ فنڈ کا خاتمہ کردیا ہے۔

مراد سعید نے کہا وزارت مواصلات میں احتساب کا آغاز کردیاہے، وزیراعظم نےپہلی تقریرمیں کہاتھاہم سادہ زندگی گزاریں گے، وزارت مواصلات نے70دنوں میں اہم اہداف حاصل کیے ہیں، 46 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اور ریونیو میں 3ارب72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا، اپنی وزارت میں چائے پانی بند کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت مواصلات نے گرین اینڈ کلین مہم کے تحت صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، دو ہزار 274کنال سے زائد زمین واگزار کرائی، ملک میں سب سے زیادہ درخت وزارت مواصلات نے لگائے۔

وزیر مملکت برائے مواصلات نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے، ہرٹول پلازہ پر مسافروں کے لئے مسجد اور وضو کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہم ای ٹینڈرنگ اورای بڈنگ کے نظام کی طرف جارہے ہیں، تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ کررہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ روڈسیفٹی پالیسی متعارف کرائی گئی، ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا ہے، وزارت مواصلات کے ریونیو میں اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہم سیاحت کے فروغ کے لئے بھی پرعزم ہیں، سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا ماضی میں بےجاقرضےلئےگئے،اداروں کوتباہ کیاگیا، ماضی میں وزیراعظم اور وزرا عیاشیاں کرتے رہے، ریسٹ ہاؤسزکوعوام کےاستعمال میں لایاجارہاہے، ماضی میں من پسندلوگوں کوٹھیکہ دیا گیا لیکن اب کسی من پسندشخص کوٹھیکہ نہیں دیاجاسکے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نئی ایپ کے ذریعے تمام منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے وفاقی وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو موصول ہوگئی ہے ، کارکردگی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید میں سخت مقابلہ ہیں ، شیخ رشید نے وزارت نے2 ارب ،مراد سعیدکی وزارت نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا۔