خبرنامہ

6ستمبر دراصل تجدید عہد ووفاکادن ہے ،صوبائی مشیر برائے محکمہ امورحیوانات وترقیات ڈیری مٹھا خان کاکڑ

وطن عزیز بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں عرض وجود میں آیا اور پاکستان وجود کو قائم رکھنے کیلئے آج تک جوقربانیاں بحیثت قوم ہم نے دیں ہیں اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی اور 6ستمبر دراصل تجدید عہدہ وفاکادن ہے صوبائی مشیر برائے محکمہ امورحیوانات وترقیات ڈیری مٹھا خان کاکڑ
کوئٹہ۔(ملت آن لائن)صوبائی مشیر برائے محکمہ امورحیوانات وترقیات ڈیری مٹھا خانکاکڑ نے گذشتہ روز یوم دفاع وشہداء پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ وطن عزیز بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں عرض وجود میں آیا اور پاکستان وجود کو قائم رکھنے کیلئے آج تک جوقربانیاں بحیثت قوم ہم نے دیں ہیں اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی اور 6ستمبر دراصل تجدید عہدہ وفاکادن ہے جس مقصد کی خاطر انہوں نے اپنی جانیں قربان دی اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ہمیں انفرادی اوراجتماعی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہونگی۔اور ہمارا تعلق جس شعبہ سے ہے اپنے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا ۔تاکہ پاکستان کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ریاست بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ امور حیونات بلو چستان اس حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ بلو چستان کی معشیت میں اس شعبے کی اہمیت کے پیش نظر موجودہ صوبائی ھکومت اس شعبے کوترقی دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرے گی ۔اس ضمن میں محکمہ امورحیوانات کے عملے کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاناہونگی۔تاکہ لائیواسٹاک فارمزاور عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب ملکر صوبہ بلو چستان اور پاکستان ترقی کیلئے کام کریں ۔