خبرنامہ

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے جمع کرائی گئی تحریک التواء پر بحث کرائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔