خبرنامہ پاکستان

سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے دفاع کو کمزور قرار دیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے دفاع کو کمزور قرار دیا ہے،کتنی شرم کی بات ہے ملک کے وزیراعظم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونگے۔وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ججز نے وزیراعظم کے دفاع کو مسترد کردیا ہے اور دیگر ججز نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے کہ وزیراعظم کا دفاع بہت کمزور ہے جس کی مزید تحقیقات سے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ملک کے وزیراعظم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونگے۔