اسلام آباد:(آئی این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو امتیازی قرار دے دیا، کہتے ہیں حزب اختلاف چاہتی ہے کہ صرف وزیر اعظم کا احتساب ہو، باقی سب کو استثنیٰ مل جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے خصوصی قانون بنانے کی ضرورت نہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔
خبرنامہ پاکستان
اپوزیشن کے ٹی او آرز امتیازی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف وزیر اعظم کا احتساب ہو