خبرنامہ پاکستان

جماعت اسلامی کاکرپشن کیخلاف قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد:(اے پی پی)جماعت اسلامی نے بڑھتی کرپشن کیخلاف قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ سراج الحق کہتے ہیں کوئی نیب کی دم پر پاوٴں رکھنے اور کوئی پر کاٹنے کی بات کررہا ہے۔ اسلام آباد میں کرپشن سے پاک پاکستان سیمینار سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس نے گٹھ جوڑ کر کے ملک و قوم کو بیدردی سے لوٹا ہے۔ ملک میں مالی کرپشن کے ساتھ انتخابی کرپشن بھی کی جارہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ لوگوں کا سوشل بائیکاٹ کر دیں اور سب کا برسر عام احتساب کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ لوگ تبدیلی کیلئے ووٹ دیتے ہیں مگر ہربار وہی لوگ چہرے اور جھنڈے بدل کر آجاتے ہیں۔ قوم کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر پڑا تو بیرون ملک پڑا پیسی حکمران خود لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب نیب نے پنجاب کا راستہ دیکھا ہے تو اس کے پر کاٹنے کی تیاریان کی جارہی ہیں۔ سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔